3 مارچ، 2013، 2:04 PM

الوفاق

بحرینی عوام، آل خلیفہ کے مکر و فریب میں نہیں آئیں گے

بحرینی عوام، آل خلیفہ کے مکر و فریب میں نہیں آئیں گے

مہرنیوز۔ 3 مارچ/ 2013ء: بحرین کی الوفاق پارٹی کے سکریٹری جنرل نے بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کو غیر مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کے مکر و فریب میں نہیں آئیں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الوفاق سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی الوفاق پارٹی کے سکریٹری جنرل شیخ سلمان علی نے بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کو غیر مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کے مکر و فریب میں نہیں آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے خلاف بحرینی حکومت کا استبداد جاری ہے اور حکومت عوامی مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے ظلم و ستم اور تشدد کی راہ پر گامزن ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی کامیابی یقینی ہے اور امریکہ نواز آل خلیفہ خاندان کا زوال اور خون کی شمشیر پر فتح بھی یقینی ہے۔

News ID 1818182

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha